معروف ماڈل اداکار اسد محمود کو جاوید شیخ کی نئی فلم ’’وجود‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا

منگل 7 فروری 2017 18:36

معروف ماڈل اداکار اسد محمود کو جاوید شیخ کی نئی فلم ’’وجود‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) ٹی وی کے معروف ماڈل اداکار اسد محمود کو جاوید شیخ کی نئی فلم ’’وجود‘‘ کی کاسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ اس حوالے سے اسد محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ نے اپنی فلم کی کاسٹ میں شامل کیا جو کہ میرے لئے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹی اسکرین پر کام کرنے کے بعد بڑی اسکرین پر کام کرنے جارہا ہوں، اپنی محنت اور لگن سے دونوں جگہ اپنی پہچان بنانا چاہتا ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے سینئرز کی ہمیشہ عزت و احترام کرتا ہوں اور اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری فلمیں دیگر ممالک سے مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں اور جدید تقاضوں کے مطابق فلمیں بنائی جارہی ہیں۔ فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوتے جارہے ہیں۔ اس سے قبل اداکار اسد محمود ڈرامہ سیریلز ’’بیٹی تو میں بھی ہوں، ملائکہ، خوشحال سسرال، دل اِک کھلونا جیسے بڑے سیریلز میں کام کرچکے ہیں اور نامور ڈائریکٹرز شاہد یونس، شفقت شاہ، شکیل اے خان اور احمر سہیل کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 07/02/2017 - 18:36:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :