معروف فلمی اداکار مصطفی قریشی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے 10 فروری کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی شام کا اہتمام

منگل 7 فروری 2017 22:38

معروف فلمی اداکار مصطفی قریشی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے 10 فروری کو پی این سی اے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی شام کا اہتمام
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2017ء) پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس نے معروف فلمی اداکار مصطفی قریشی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے جمعہ 10 فروری ، 2017 کو شام ساڑھے چھ بجے پی این سی اے آڈیٹوریم میں ایک خصوصی شام کا اہتمام کیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں شو بز کی نامور شخصیات سیّد نور ، روبینہ قریشی ، بہار بیگم ، ثمینہ احمداور مہتاب اکبر راشدی فلمی دنیا کے بے تاج بادشاہ کے فن اور شخصیت پر گفتگو کریں گے۔

وقت اشاعت : 07/02/2017 - 22:38:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :