سینئر اداکارہ نشو بیگم کے شوہر جمال پاشا انتقال کر گئے ،تدفین آبائی علاقہ چشتیاں میں ہو گی

بدھ 8 فروری 2017 17:05

سینئر اداکارہ نشو بیگم کے شوہر جمال پاشا انتقال کر گئے ،تدفین آبائی علاقہ چشتیاں میں ہو گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2017ء) سینئر اداکارہ نشو بیگم کے شوہر ، اداکارہ صاحبہ کے والد اور اداکار افضل خان کے سسر جمال پاشا گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ مرحوم گردوں اور شوگر کے مرض میں مبتلا تھے اور ایک نجی ہسپتال میں ان کا علاج معالجہ جاری تھا جہاں وہ گزشتہ روز اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ اہل خانہ مرحوم کی میت ان کے آبائی علاقہ چشتیاں لے گئے جہاں نماز جنازہ کے بعد انکی تدفین ہو گی ۔

وقت اشاعت : 08/02/2017 - 17:05:22