رئیس' پر پابندی: سنٹرل اور صوبائی سنسر بورڈز میں تناؤ

بدھ 8 فروری 2017 22:11

رئیس' پر پابندی: سنٹرل اور صوبائی سنسر بورڈز میں تناؤ
اسلام آباد ، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 فروری2017ء) حال میں ہی پاکستان کے سنٹرل سنسر بورڈ نے بولی وڈ فلم 'رئیس' پر پابندی لگادی، لیکن صوبائی سنسر بورڈز اس فیصلے کے خلاف نظر آئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب اور سندھ سنسر بورڈز نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی تھی، تاہم کہا تھا کہ سرٹیفیکیٹ سنٹرل بورڈ آف فلم سنسرز سے بات چیت کے بعد جاری کیا جائے گا۔

تاہم اس حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد سنٹرل بورڈ نے فیصلہ کیا کہ فلم 'رئیس' کو سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا جائے گا، جس کی وجہ فلم میں شامل غیر موزوں مواد تھا۔ذرائع کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد صوبائی سنسر بورڈز کے لیے سنٹرل بورڈ سے مشورہ لینا لازمی نہیں، اور نہ ہی سنٹرل بورڈ کے پاس صوبائی بورڈز پر کسی قسم کی اتھارٹی موجود ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا تھا کہ 'یہ بہت ہی غیر معمولی بات ہے، سندھ اور پنجاب بورڈز آزاد ہیں، سنٹرل بورڈ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ فلم اسلام اور پاکستان کے خلاف ہی'۔

البتہ سینما شائقین کو اٴْس وقت حیرانی کا سامنا کرنا پڑا جب 6 فروری کو سنسر بورڈ کی جانب سے پاکستان میں 'رئیس' پر پابندی لگانے کی خبریں سامنے آئیں۔پاکستانی سینما گھروں میں انڈین فلموں کی نمائش پر پابندی ہٹنے کے بعد ہریتھک روشن اور یامی گوتمی کی فلم 'قابل' کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جو باکس آفس پر اچھا بزنس کررہی ہے۔۔
وقت اشاعت : 08/02/2017 - 22:11:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :