ممبئی بم دھماکہ کیس :عدالت کا داکار سنجے دت سمیت 26ملزمان کوکل عدالت حاضر ہونے کا نوٹس

منگل 17 اکتوبر 2006 13:39

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17اکتوبر2006 ) عدالت ٹاڈا نے ممبئی بم دھماکہ کیس (1993ء) میں بالی وڈ اداکار سنجے دت سمیت 26ملزمان کوکل (18اکتوبر ) عدالت حاضر ہونے کا نوٹس جاری کر دیا ۔ نامزد جج مسٹر پی ڈی کوڈے نے گزشتہ روز یہ حکم جاری کرتے ہوئے ملزمان کو ہدایت کی ہے کہ وہ عدالت میں حاضری دینے کیلئے پیش ہوں ۔ یا درہے کہ 13سالہ پرانا مقدمے کا فیصلہ سنانے کا عمل گزشتہ دنوں سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے بعض ملزمان کو شخصی حاضری سے استثنیٰ دیا ہے اور ہدایت دی ہے کہ جب بھی انہیں طلب کیا جائے وہ عدالت حاضر ہوں ۔ چارج شیٹ میں ان تمام ملزمان کا نمبر 100تا 126ہے ۔کل(18اکتوبر ) کے بعد عدالت کو دیوالی کی تعطیلات ہونگی ۔ عدالتی ذرائع کے مطابق آج سنجے دت اور دیگر ملزمان کے بارے میں فیصلہ نہیں ہو گا کیونکہ مذکورہ نوٹس عدالت میں ان ملزمان کی ایک ماہ میں کم از کم ایک بار حاضری کو یقینی بنانے کیلئے جاری کیا گیا ہے ۔ چارج شیٹ میں سنجے دت کا نمبر 117ہے ۔
وقت اشاعت : 17/10/2006 - 13:39:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :