ہالی ووڈ فلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری

جمعرات 9 فروری 2017 19:21

ہالی ووڈ فلم ’اِٹ کمز ایٹ نائٹ‘کا پہلا ٹریلرجاری
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 فروری2017ء) خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈتھرلر فلم اِٹ کمز ایٹ نائٹ کاپہلا ٹریلرجاری کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹرے ایڈورڈ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی بیوی اور بیٹے کو ایک پراسرار مخلوق کے خوف سے محفوظ رکھنے کیلئے سر توڑ کوششیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں جوئل ایڈگرٹن،ریلے کیوہ،کرسٹوفر ایبٹ،کیلون ہیریسن اور کارمن ایجوگو سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ڈیوڈ کیپلان اور اینڈریا روا کی مشترکہ پروڈیوز کردہ سنسنسی خیزمناظر سے بھرپور یہ فلم25اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 09/02/2017 - 19:21:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :