شوبز نیوز*

سری دیوی نے اپنی بیٹیوں کے سوشل میڈ یا کے استعمال پر پابندی لگا دی

اتوار 12 فروری 2017 16:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء) بالی وڈ ادا کارہ سری دیوی نے اپنی بیٹی کی قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں بیٹیوں کے سوشل میڈ یا کے استعمال پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی ان کے قریبی دوست شیکھر کے ساتھ قابل اعتراض تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس پر سری دیوی نے سخت ناگواری کا اظہار کیا تھا۔

تاہم اب بیٹی جھانوی فلم نگری میں انٹری دینے کو تیار ہیں لہٰذا سری دیوی نے کسی قسم کے تنازعے سے بچنے کے لیے بیٹیوں کو دوستوں سے دور رہنے، ان کے ساتھ سیلفیاں لینے اورسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے سے منع کردیا ہے۔دوسری جانب والدہ کی جانب سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے بعد جھانوی کپور اورخوشی کپور نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے کئی پوسٹ ہٹادی ہیں۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 16:20:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :