اینی میٹڈٹی وی شو’ ٹینگلڈ؛بیفور ایوًر آفٹر‘کا نیا کلپ جاری

اتوار 12 فروری 2017 16:20

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2017ء)لمبے سنہری بالوں والی ڈزنی حسینہ روپنزیل ایک بار پھر واپسی کیلئے تیار ہے جس کا والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز کے تحت کامیڈی سے بھرپور نیا این یمیٹڈٹی وی شو’’ٹینگلڈ؛ بیفور ایوًر آفٹر‘‘کا نیا کلپ جاری کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

شین پرگمور اورکرس سونن برگ کی تیارکردہ یہ اینی میٹڈ سیریز ہالی وو ڈفلم 'ٹینگلڈپر مبنی ہے جس میں لمبے سنہری بالوں والی روپنزیل پھر نئے ایڈونچر پر نکلے گی اوریوجین نامی بہادر نوجوان اور تیز رفتار گھوڑے میکسی مس 'کے ساتھ ملکر دشمنوں کا مقابلہ کرے گی۔

سیریز میں رپنزیل کے کردار کے ڈائیلاگ اداکارہ مینڈی مور جبکہ بہادر نوجوان یوجین کے ڈائیلاگ اداکارزیچرے لیوی کی آواز میں ریکارڈ کرائے گئے ان کے علاوہ ایشلے جوڈ، کلینسی برائون، ایڈن ایسپونیا، جینفرے ٹیمبور اور جیریمی جورڈن نے مختلف کرداروں کے ڈائیلاگ ریکارڈکرائے ہیں۔فینٹسی، اینی میٹڈاور کامیڈی سے بھرپوراس ٹی وی شو میں نئے میوزیکل سانگ اور نئے ایڈونچر شامل کئے گئے ہیں جو مارچ میں ڈزنی چینل پر ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 12/02/2017 - 16:20:48