سلمان خان نے ایمی جیکسن کی خواہش پوری کردی

ہفتہ 18 فروری 2017 16:28

سلمان خان نے ایمی جیکسن کی خواہش پوری کردی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی جانب سے برطانوی نڑاد اداکارہ ایمی جیکسن کی برملا تعریفیں تو منظر عام پر ہیں ہی جب کہ دونوں کے درمیان گہری دوستی کے چرچے بھی کیے جارہے ہیں تاہم سلمان خان کی جانب سے انہیں اپنی سائیکل ادھاردینا بھی اب خبروں کی زینت بنا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نڑاد اداکارہ ایمی جیکسن اورسلمان خان اسٹوڈیومیں شوٹنگ کررہے تھے، چائے کے وقفے کے دوران ایمی جیکسن نے سلمان خان سے ان کی سائیکل کی سواری کرنے کی خواہش ظاہرکی۔

سلمان خان بھلا کہاں ایمی کی خواہش کو رد کرنے والے تھے، انہوں نے ایمی کو سائیکل چلانے کی اجازت دے دی لیکن کچھ دیرکے لیے۔ایمی نے اسٹوڈیو میں ہی سائیکل چلا کر اپنا شوق پورا کیا لیکن اس دوران سلمان خان کی ہدایت پران کے ذاتی گارڈزمسلسل ایمی کے ساتھ ساتھ رہے۔
وقت اشاعت : 18/02/2017 - 16:28:01

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :