ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کو حجاب پہننے پر لندن ائیرپورٹ پر تعصبی رویے کا نشانہ بنا دیا گیا

muhammad ali محمد علی منگل 21 فروری 2017 20:33

ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کو حجاب پہننے پر لندن ائیرپورٹ پر تعصبی رویے کا نشانہ بنا دیا گیا
لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21فروری2017ء) ہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان کو حجاب پہننے پر لندن ائیرپورٹ پر تعصبی رویے کا نشانہ بنا دیا گیا۔ ہالی وڈ اداکارہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسلام سے قربت کے باعث دنیا بھر میں بحث کا باعث بنی ہوئی ہے۔ اداکارہ کو گزشتہ روز لندن سے امریکا جانے سے قبل ائیرپورٹ پر روک لیا گیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ کو حجاب پہنے ہونے کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روکا گیا تاہم اپنا تعارف کروانے کے بعد حکم نے ان سے معافی مانگی اور انہیں حجاب اتار کر پرواز میں سوار ہونے کی تلقین کی۔

اس واقعے کے بعد اداکارہ نے ایک بیان جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ اس واقعے نے انہیں یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ جو خواتین حجاب پہن کر گھروں سے باہر نکلتی ہیں انہیں کس قدر مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہو گا۔
وقت اشاعت : 21/02/2017 - 20:33:16