نندیتا داس ایک با صلاحیت ہدایتکارہ ہیں، نوازالدین صدیقی

پیر 27 فروری 2017 13:57

نندیتا داس ایک با صلاحیت ہدایتکارہ ہیں، نوازالدین صدیقی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے کہاہے کہ نندیتا داس ایک با صلاحیت ہدایتکارہ ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوازالدین صدیقی نندتا داس کی فلم ’’منٹو‘‘ میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ وہ نندیتا کے ساتھ کام کرنے پر بہت پرجوش ہیں اور وہ ایک باصلاحیت ہدایتکارہ ہیں اور وہ ان کے ساتھ آگے بھی کام کرنا چاہیں گے۔فلم’’منٹو‘‘ میں عظیم مصنف سعادت حس منٹو کا کردار نبھائیں گے۔جس کے لئے انہوں نے تیاری شروع کردی ہے۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 13:57:32

Rlated Stars :