انقلابی شاعر حبیب جالب کی89 ویںسالگرہ کل منائی جائے گی

پیر 27 فروری 2017 16:39

انقلابی شاعر حبیب جالب کی89 ویںسالگرہ کل  منائی جائے گی
عارفوالا۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء)انقلابی شاعر حبیب جالب کی89 -ویںسالگرہ کل (منگل کو) کو منائی جائے گی ۔ حبیب جالب28 فروری 1928کو ہندوستان کے ضلع ہوشیار پور کے ایک کسان گھرانے میں پید اہوئے تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں عارفوالا سمیت ملک بھر کے ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی ۔جس میں مقررین حبیب جالب کی انقلابی شاعری اور ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔حبیب جالب12 مارچ 1993کو اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے تھے ۔

وقت اشاعت : 27/02/2017 - 16:39:00