اداکارہ مونیکا بیلوسی نے سادگی اختیار کر لی

جمعرات 19 اکتوبر 2006 12:59

روم (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006)چھوٹے گیسو‘کمترین میک اپ اور بے حد سادہ کپڑے ‘ایسی خصوصیات تھیں جنہوں نے اطالوی اداکارہ مونیکا بیلوسی کو سیکس سمبل سے ایک معمولی لڑکی بنا دیا ہے ۔ یہ تبدیلی ان کی اگلی فلم” دی اسٹون کونسل “کیلئے کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جسے حال ہی میں روم میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا ۔ بیلوسی نے گزشتہ روز فلم کے پریمیئرشو کے بعد نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹر چاہتے تھے کہ میں نہایت ہی سادہ اور معمولی نظر آؤں ۔ میرے گیسوؤں کو سیاہ کر دیا گیا ۔ واضح رہے کہ ”نیولین اور میں “ کے بعد بیلوسی کی یہ دوسری فلم ہے جو روم فلم فیسٹیول میں پیش کی گئی ہے ۔

وقت اشاعت : 19/10/2006 - 12:59:02

Rlated Stars :