نئے ”ڈان “کا اصل سے کوئی مقابلہ نہیں‘سگریٹ نوشی میری کمزوری ہے ۔شاہ رخ خان

جمعرات 19 اکتوبر 2006 13:00

ممبئی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19اکتوبر2006) بالی وڈ کے سپرسٹار اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنے خوابوں میں زندہ رہتے ہیں اور ”ڈان “ ان چند فلموں میں سے ایک ہے ۔ جسے دیکھنے کے بعد میں نے سوچا تھا کہ میں مودی اسٹار تو نہیں لیکن ہیرو ضرور بنوں گا۔ میں ”ڈان “ بننا چاہتا تھا اسی کی طرح نرم گفتار اور ”گھئی کے پان بنارس والا “ گانا گانا چاہتا تھا ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم ”ڈان “ میں کام کرنا نئے اداکاروں کیلئے اعزاز کی بات ہے لیکن اس کیلئے میرے ذہن میں یہ بات ہے کہ نئی فلم ”کبھی بھی اصلی “ ڈان “سے زیادہ بڑی فلم نہیں ہو سکتی ۔ شاہ رخ نے مزید کہا کہ میں سگریٹ نوشی ترک کرنے کی کوشش کر رہا ہوں لیکن یہ خاصا مشکل ہے پھر بھی میں نے سگریٹ نوشی بہت کم کر دی ہے ۔ سگریٹ نوشی میری کمزوری ہے اس کے باوجود میں ایک دن اسے بالکل ترک کر دونگا۔
وقت اشاعت : 19/10/2006 - 13:00:50

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :