پاکستانی طلبا کی فلم ’’واٹ اے ویسٹ‘‘ کینز فیسٹیول کیلئے منتخب

منگل 7 مارچ 2017 14:36

پاکستانی طلبا کی فلم ’’واٹ اے ویسٹ‘‘ کینز فیسٹیول کیلئے منتخب
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 مارچ2017ء) پاکستانی طالب علموں کی دستاویزی فلم ’’واٹ اے ویسٹ‘‘ بین الاقوامی میلے ’’کینز فلم فیسٹیول‘‘ کے مقابلے کے لیے منتخب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے علاقے صدرکی سنار گلی میں سونے کے ذرات جمع کرنے کا انوکھا کام کرنے والے مزدوروں کی کہانی پر مبنی یہ دستاویزی فلم 4 نوجوانوں شاہ رخ خان، معیز فیصل، سلمان احمد اور عمار علی دانش کی کاوش ہے۔یہ فلم سونے کے زیورات کی تیاری کے دوران ضائع ہو جانے والے سونے کے ذرات کو باریکی سے چھان کر جمع کرنے والے محنتی مزدورں کے گرد گھومتی ہے، جن کا ہنر نسل در نسل منتقل ہورہا ہے۔یاد رہے کہ فلم کو نمائش کے لیے فرانس کے شہرکینز میں مئی میں پیش کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 07/03/2017 - 14:36:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :