معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی برسی پرسوں منائی جائیگی

منگل 7 مارچ 2017 15:02

معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی برسی پرسوں منائی جائیگی
فیصل آباد۔7 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2017ء)صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل ملک کے معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی برسی 9 مارچ بروز جمعرات کو منائی جائیگی ۔لوک فن گائیکی میں دنیا بھر میں منفرد مقام رکھنے والے گلوکار پٹھانے خان 1926ء میں تمبو والی بستی کوٹ ادو میں پیدا ہوئے۔گلوکار پٹھانے خان کو کافی ،غزل اور لوگ گیتوں پر بے حد کمال حاصل تھا۔

(جاری ہے)

جندڑی لئی تاں یار سجن ، کدی موڑ مہاراں تے ول آ وطناں، میڈا عشق و ی توں تے میڈا یار و ی توں، آ مل آج کل سوہنا سائیں، وجے اللہ والی تار ، کیاحال سناواں دل دا،الف اللہ چنبے دی بوٹی،میرا رنجنا میں کوئی ہور، پیلو پکیاںوغیرہ آپ کے مشہور گیت ہیں۔ آپ مختصر علالت کے باعث 9مارچ 2000ء کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر مختلف شہروں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں فن لوک موسیقی کیلئے پٹھانے خان کی طویل خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔ اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا بھی خصوصی پروگرامات نشرکریگا ۔
وقت اشاعت : 07/03/2017 - 15:02:42