انوشکا شرما کی صحافی کی والدہ سے موبائل پر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل

اتوار 12 مارچ 2017 13:51

انوشکا شرما کی صحافی کی والدہ سے موبائل پر گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی پریس کانفرنس کے دوران خاتون صحافی کے موبائل پر ان کی والدہ سے ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کے حوالے سے پریس کانفرنس کررہی تھیں اور اس دوران ان کے سامنے کوریج کے لیے کئی چینلز کے مائیک اور صحافیوں کے موبائل فون رکھے تھے۔

(جاری ہے)

دوران پریس کانفرنس اچانک خاتون صحافی کا موبائل فون بج اٹھا جسے اداکارہ نے اٹھا کر صحافیوں کو دکھایا جس پر صحافی کی جانب سے فون کٹ کرنے کا کہنے کے باوجود اسکرین پر ممی نام دیکھتے ہی اداکارہ نے فون اٹھالیا اور بات چیت شروع کردی۔اداکارہ نے فون پر صحافی کی والدہ کو آنٹی مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں انوشکا بات کررہی ہوں اور ا?پ کی بیٹی میرا انٹرویو کررہی ہے جس کی وجہ سے وہ بعد میں آپ کو کال کریں گی۔
وقت اشاعت : 12/03/2017 - 13:51:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :