ہالی وڈ فلم’’ آفیملی مین ‘‘کا ٹریلر جاری

اتوار 19 مارچ 2017 14:12

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء)بالی وڈ اداکار انوپم کھیر کی نئی ہالی وڈ فلم’’ آفیملی مین ‘‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مداحوں کے لئے اپنی نئی ہالی وڈ فلم" آفیملی مین "کا ٹریلر جاری کیا ہے،فلم کی دیگر کاسٹ میں گیرارڈ بٹلر،ویلیم ڈیفو اور ایلیسن برائی شامل ہیں،فلم کی ہدایات مارک ویلیمز نے دی ہے،فلم جلد ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 19/03/2017 - 14:12:21