’’ پھلوری ‘‘کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری

اتوار 19 مارچ 2017 14:12

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) بالی وڈ فلم" پھلوری "کا نیا ڈائیلاگ پرومو جاری ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ فلم "پھلوری" جس کی اہم کاسٹ میں انوشکا شرما،سورج شرما اور دلجیت دوسنجھ شامل ہیں کا نیا ڈائیلاگ پرومو جس کا عنوان "کہاں گیا وہ" ہے تمام سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر جاری کر دیا گیا ہے،فلم کی ہدایات انشائی لال دے رہے ہیں،فلم 24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 19/03/2017 - 14:12:23