اداکارہ امانڈا سیفیلڈ نے اداکار تھامس سدوسکی سے شادی کر لی

پیر 20 مارچ 2017 13:42

اداکارہ امانڈا سیفیلڈ نے اداکار تھامس سدوسکی سے شادی کر لی
لاس اینجلس۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ہالی وڈ کی اداکارہ امانڈا سیفیلڈ نے اداکار تھامس سدوسکی سے شادی کر لی۔تھامس سدوسکی نے ایک ٹی وی شو میں اس بات کا انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی منگیتر اماندا سے ایک مختصر نجی تقریب میں شادی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار نے کہا کہ انھوں نے صرف ایک پادری کی موجودگی میں شادی رچائی،وہاں ہم تین کے سوا کوئی نہ تھا،انھوں نے کہا کہ ہم دونوں بے حد خوش ہیں اور یہ کہ انھوں نے شادی کا فیصلہ اچانک کیا تھا اس لئے کسی کو پیشگی مدعو نہیں دے کر سکے تھے۔

وقت اشاعت : 20/03/2017 - 13:42:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :