ثناء میر کا فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ
UrduPoint Android Application

ثناء میر کا فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ

پیر مارچ 8:38 pm
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل پر ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بھی بول پڑی۔ ون ڈے کپتان ثنا ء میر کہتی ہیں فکسنگ جیسی خبریں مایوس کن ہیں۔ اس طرح کی خبروں سے بہت تکلیف ہوتی ہے جس سے پاکستان کا نام خراب ہو۔

(خبر جاری ہے)

ثناء میر کا مزید کہنا تھا کہ مصباح الحق

خبر کی مزید تفصیل پڑھئیے

نے اپنی کپتانی میں ٹیم کی ساکھ بہتر کرنے میں بہت محنت کی ہے۔ اپنی ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ پر اللہ کا کرم ہے۔ پاکستان کی جرسی پہننا فخر کی بات ہوتی ہے۔ چھ سال پہلے بھی کہا تھا کہ فکسرز کو پاکستان کی جرسی نہ دیں۔