پاکستان سپرلیگ کی فاتح پشاور زلمی ٹیم کادورہ پشاورپریس کلب

پاکستان سپرلیگ کی فاتح پشاور زلمی ٹیم کادورہ پشاورپریس کلب

صدر پریس کلب نے جاوید آفریدی کوشیلڈ دیا اورروایتی پگڑی بھی پہنائی

پیر مارچ 10:27 pm
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء)پاکستان سپرلیگ کی فاتح پشاور زلمی ٹیم نے پشاورپریس کلب کا دورہ کیا،اس موقع پر ٹیم کے مالک جاوید آفریدی،ٹیم کوچ محمد اکرام اور سینئرصحافی و تجزیہ نگار سلیم صافی موجود تھے۔انہوں نے اس موقع پرٹرافی پیش کی۔ پشاور پریس کلب کے صدر علمگیر خان نے جاویدآفریدی کو روایتی پگڑی پہنائی اور شیلڈ دیا۔

اس موقع پر جاوید آفریدی کا کہنا تھاجس خواب کے لئے نکلے تھے وہ خواب پورا ہوگیا،پورے ملک نے ہمیں حوصلہ دیایہی وجہ ہے کہ ہم اس مشن میں سرخروہوئے۔ان کا کاکہنا تھا کہ دو دن سے پشاور میں رہیں جتنا پیار ہمیں یہاں ملا اس کی مثال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشن اس جیت پرختم نہیں ہوا فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام نے بہت غم دیکھے ہیں ہم نے ان کے چہروں پر خوشی واپس لانا ہے۔

پشاور زلمی فاونڈیشن فاٹا اور خیبرپختونخوا کے عوام کے فلاح وبہبود کے لئے خدمات ادا کریں گے۔پاکستان میں پی ایس ایل کا فائنل ہونا بڑا چیلنج تھاغیر ملکی کھلاڑیوں کا پاکستان آنا ایک بڑا مشکل مرحلہ تھا جس پر ان کھلاڑیوں کے بے حدمشکور ہیں۔ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ۔ افغانستان کی قومی ٹیم کو دعوت دینگے میچوں کی سیریز کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اگر پشاور کے گرائونڈ ہمارے حوالے کئے گئے تو ان گراونڈزکو انٹرنیشنل لیول پے پہنچائیںگے۔