بالی ووڈ فلم ’’سرکار 3‘‘ 14اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی

امیتابھ بچن اپنی فلم ’’سرکار 3‘‘ کے ساتھ اپنے اینگری ینگ مین لٴْک میں واپس آگئے فلم’ ’سرکار3‘‘،‘ ’سرکار راج‘‘ کی ریلیز کے 9 سال بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

منگل 21 مارچ 2017 11:54

بالی ووڈ فلم ’’سرکار 3‘‘ 14اپریل کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اپنی فلم ’سرکار 3‘ کے ساتھ اپنے اینگری ینگ مین لٴْک میں واپس آگئے ہیں۔اداکار کی فلم ’سرکار‘ 2005 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم کا دوسرا حصہ 2008 میں ’سرکار راج‘ کے نام سے ریلیز ہوا، جبکہ اب فلم کا تیسرا حصہ رواں سال 14 اپریل کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ ساتھ اداکار امیت سیدھ، جیکی شروف، منوج باجپائی، رونت روئے اور یامی گوتم اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن اور جیکی شروف نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی فلم کے ٹریلر کو مداحوں سے شیئر کیا۔خیال رہے کہ فلم ’سرکار‘ میں اداکار کے کے مینن کو امیتابھ بچن کا بیٹا دکھایا گیا تھا، جسے قتل کردیا گیا تھا، جبکہ ’سرکار راج‘ میں امیتابھ بچن کے دوسرے بیٹے کا قتل ہوا تھا، جسے ان کے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن نے ادا کیا تھا۔اور ’سرکار 3‘ کے ٹریلر کے مطابق اس فلم میں امیتابھ بچن کا پوتا (امیت سیدھ) اہم کردار ادا کرے گا۔فلم’ ’سرکار3‘‘،‘ ’سرکار راج‘‘ کی ریلیز کے 9 سال بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 11:54:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :