نئی پاکستانی فلم ’’مان جائو ناں‘‘عید پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی

ایرانی نژاد سٴْپر ماڈل ناز اور پاکستانی گلوکار عدیل چودھری ایک ساتھ نئی فلم میں آنے کو تیار

منگل 21 مارچ 2017 11:55

نئی پاکستانی فلم ’’مان جائو ناں‘‘عید پرنمائش کیلئے پیش کی جائے گی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء) ایرانی نژاد سٴْپر ماڈل ناز اور پاکستانی گلوکار عدیل چودھری ایک ساتھ نئی فلم میں آنے کو تیار ہیں۔نئی پاکستانی فلم’’مان جائو ناں‘ ‘عید پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

کریو موشن پکچرز کی اس زیر تکمیل فیچر فلم کی ریلیز عید پر ہے جو اہم کاسٹ اور کریو کے حوالے سے جانے پہچانے چہروں اور ناموں کی گرفت سے نکل کر کچھ نئے کی دریافت کا عزم نمایاں کرتی ہے۔

فلم ’’مان جائو ناں‘‘ کے ٹائٹل سے اس پیشکش کے ہدایتکارعابس رضا، ہیرو عدیل چودھری اور ایرانی نژاد جرمن ہیروئن ناز سبھی کی یہ پہلی فلم ہے۔فلم ’دختر ‘کے بعد پروڈیوسر خالد علی کی فلم کے میدان میں یہ دوسری کاوش ہے۔اسی فیصد مکمل ہونے والی’لم ’’مان جائوناں‘‘ رواں برس عید پر نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 21/03/2017 - 11:55:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :