تھرل سے بھرپور فلم’’دی اسائنمنٹ‘‘رواں برس ریلیز ہو گی

منگل 21 مارچ 2017 11:55

تھرل سے بھرپور فلم’’دی اسائنمنٹ‘‘رواں برس ریلیز ہو گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2017ء)تھرل سے بھرپور فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبر ی ہے کہ امریکن تھرلر فلم’’ دی اسائنمنٹ‘‘ رواں برس ریلیز کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

والٹر ہِل کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پیشہ ور قاتل کے گرد گھومتی ہے، جو اپنی جنس کی تبدیلی کے بعد انتقام لینے کیلئے بے چین ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں مچل روڈریگویز،سگورنے ویور،ٹونی شیلہوب،انتھونی لاپگلیا،ٹیری چین اور پال میک گلین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔سیڈ بین سیڈ کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 21/03/2017 - 11:55:33