آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کوہاٹ میں الخدمت آغوش یتیم خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

یتیم خانہ جماعت اسلامی کی الخدمت تنظیم کے زیر نگرانی تعمیر ہو گا فلاحی کاموں میں حصہ لینے سے قلبی سکون ملتا ہے،یتیم بچوں کی کفالت کا بڑا اجر ہے ، شاہد آفریدی

بدھ 22 مارچ 2017 23:08

آل رائونڈر شاہد آفریدی نے کوہاٹ میں الخدمت آغوش یتیم خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2017ء) پاکستان کے اسٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کوہاٹ میں الخدمت آغوش یتیم خانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا یتیم خانہ جماعت اسلامی کی الخدمت تنظیم کے زیر نگرانی تعمیر ہو گا فلاحی کاموں میں حصہ لینے سے قلبی سکون ملتا ہے یتییم بچوں کی کفالت بہت بڑا اجر ہے شاید آفریدی کا تقریب سے خطاب سنگ بنیاد کی تقریب میں جماعت اسلامی کے پی کے کے امیر مشتاق احمد خان ،ضلع کوہاٹ کے امیر محمد اعجاز، الخدمت آغوش کے مرکزی صدر عبدالشکور، صوبائی سربراہ خالد وقاص ،سابق ایم پی اے ڈاکٹر اقبال فناء ، الخدمت کوہاٹ کے صدر پیر فہیم ،سابق ناظم ڈاکٹر تحسین احمد، سابق ضلعی امیر حاجی عابد خان سمیت دیگر رہنماوں اور کارکنان نے شرکت کی کوہاٹ میں یتیم خانے کے لیے 13کنال اراضی سماجی شخصیت پیر سعد اللہ شاہ نے مفت عطیہ کی یتیم خانے پر 8کروڑ روپے لاگت آئے گی قبل ازیں معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے یتیم خانے کا باقاعد سنگ بنیاد رکھا اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کی جانب سے یتیم خانے کی تعمیر کے لیے 50لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کے پی کے میں 6لاکھ یتیم بچے ہیں جن میں سے کوہاٹ میں صرف 30ہزار بچے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یہ یتیم خانہ جنوبی اضلاع کا پہلا یتیم خانہ ہے جہاں پر یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ تعلیم بھی دی جائے گی انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات اس کار خیر میں الخدمت آغوش کا بھر پور ساتھ دیں کیونکہ آخرت کی بھلائی انہیں کاموں میں پوشیدہ ہے نہ کہ کرکٹ کھیلنے میں کرکٹ کے ساتھ ایک اچھا انسان ہونا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت کا بہت بڑا اجر ہے ہر شخص کو اس کارخیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے انہوں نے کہا کہ اس یتیم خانے کی تعمیر کے لیے شاہد آفریدی فاونڈیشن مزید مزید امداد بھی کرے گا جبکہ اس کے علاوہ شاہد آفریدی فاونڈیشن ملک کے مختلف حصوں میں صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت دیگر فلاحی کاموں میں بھر پور حصہ لے رہا ہے تقریب سے صوبائی امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی تنظیم الخدمت کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں الخدمت نے ہر مشکل اور کھٹن حالات میں پہنچ کر خدمت کی ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت کے زیر اہتمام ملک بھر میں آغوش یتیم خانے بنائے جا رہے ہیں جبکہ آٹھ اضلاع میں یہ یتیم خانے کام کر رہے ہیں تقریب سے مرکزی صدر الخدمت عبدالشکور اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

وقت اشاعت : 22/03/2017 - 23:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :