بالی ووڈ کے سٹار عمران ہاشمی 38 سال کے ہو گئے

جمعہ 24 مارچ 2017 14:36

بالی ووڈ کے سٹار عمران ہاشمی 38 سال کے ہو گئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار عمران ہاشمی 38 سال کے ہو گئے ۔ 24 مارچ 1979 کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے عمران ہاشمی نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز 2002 میں بھٹ برداران کے فلمی بینر وشیش فلمز کی فلم راز سے بحیثیت اسسٹنٹ ہدایتکار کیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ میں عمران کی آمد فلم فٹ پاتھ سے ہوئی جسے میں انکی کارکردگی کو ناقدین کی جانب سے بیحد پذیرائی ملی، تاہم رومانٹک تھرلر مرڈر انکی پہلی کامیاب فلم ثابت ہوئی۔

اسکے بعد عمران نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور زہر، عاشق بنایا آپ نے، اکثر، گینگسٹر، آوارہ پن، جنت، راز، ونس اپان اے ٹائم ان ممبئی، مرڈر ٹو، دی ڈرٹی پکچر، جنت ٹو، شنگھائی، راز تھری اور ایک تھی ڈائن جیسی کامیاب فلموں میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا لیا۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 14:36:47

Rlated Stars :