فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہوں ‘عثمان پیر زادہ

جمعہ 24 مارچ 2017 14:36

فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہوں ‘عثمان پیر زادہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) نامور سینئر اداکار عثمان پیر زادہ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال کرنا چاہتا ہوں اور اس کیلئے جہاں تک ممکن ہوسکا اپنا کردار ادا کروں گا‘ پاکستان میں ٹیلنٹ نہیں حکمت عملی کی کمی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو کے دوران عثمان پیر زادہ نے کہا کہ یہی فنکار اور یہی انڈسٹری ہے جس نے بہت بڑی بڑی فلمیں بنائی ہیں اور پاکستانی سینمائوں میں فلمیں لگانے کیلئے ٹائم نہیں ملتا تھا آج اگر ہم مسائل کا شکار ہیں تو ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہو گا‘ میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے پر امید ہوں۔

وقت اشاعت : 24/03/2017 - 14:36:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :