ریچا چڈھا بڑی باصلاحیت فنکارہ ہیں ‘ پوجا بھٹ

جمعہ 24 مارچ 2017 14:36

ریچا چڈھا بڑی باصلاحیت فنکارہ ہیں ‘ پوجا بھٹ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ کہتی ہیں کہ ریچا چڈھا کو گلیمرس میں دیکھنا علیحدہ بات مگر وہ بڑی باصلاحیت فنکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پوجا بھٹ نے کہا کہ اداکاروں کو خود کو دوبارہ دریافت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ یہ فلم انڈسٹری کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ اپنے اداکاروں کے ساتھ کیسا بنا کر پیش کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں گلیمرس دکھانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گلیمرس کے بغیر بھی ہم اپنے شائقین کے دلوں میں اپنی اداکاری سے جگہ بنا سکتی ہیں۔پوجا بھٹ نے کہا اس کے لیے میں سب سے یہ کہوں گی کہ آپ ریچا چڈھا کو کبھی گلیمرس کے بغیر دیکھیں آپ کو خود محسوس ہوگا کہ وہ کتنی پرکشش اور باصلاحیت لگتی ہیں۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 14:36:52