ہالی وود‘ بین ایفلک سپر ہیرو فلم ڈائریکٹ کرنے کے خواہشمند

جمعہ 24 مارچ 2017 14:38

ہالی وود‘ بین ایفلک سپر ہیرو فلم ڈائریکٹ کرنے کے خواہشمند
لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) ہالی ووڈ سٹار بین ایفلک سپر ہیرو فلم ڈائریکٹ کرنے کے خواہشمند ۔ اداکارکا کہنا ہے کہ وہ اپنی سپر ہیرو فلم ’’بیٹ مین ورسز سپر مین ، دی ڈان آف جسٹس‘‘کی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر زیک سڈنی سے اس حد تک تجربہ حاصل کر چکے ہیں کہ اب انکا ارادہ ہے کہ وہ خود سپر ہیرو فلم دائریکٹ کریں۔

(جاری ہے)

کانٹکٹ میوزک کی رپورٹ کے مطابق آرگو سٹار کا کہنا ہے کہ انھوں نے فلم میں بیٹ مین کا کردار ادا کرتے ہوئے اس پر بڑی حد تک باریک بینی سے غور کیا ہے تاکہ مستقبل قریب میں ایسی ہی فلم ڈائریکٹ کر سکیں۔ اداکار کی جانب سے بیٹ مین ورسز سپر مین ، دی ڈان آف جسٹس کے سیکیوئیل کی ڈائریکشن کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی تردید کی گئی۔ انکا کہنا تھا کہ انھیںزیک سے فلم کے سیٹ پر بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔
وقت اشاعت : 24/03/2017 - 14:38:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :