دپیکا پڈوکون نے سال کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

دیپیکا انڈیا بزنس لیڈرایوارڈز میں سال کی بہترین ’انٹرٹینمنٹ لیڈر‘ قرار پائی ہیں

جمعہ 24 مارچ 2017 19:12

دپیکا پڈوکون نے سال کا بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ممئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2017ء) دپیکا پڈوکون بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تو ہیں ہی لیکن اب لگتا ہے کہ وہ جلد سب سے زیادہ ایوارڈ لینے والی اداکارہ بھی بن جائیں گی کیونکہ اداکارہ نے ایک اور بڑا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دپیکا پڈکون کے بالی ووڈ میں تومداح ہیں ہی لیکن اداکارہ ہالی ووڈ میں بھی مداحوں ایک بڑی فہرست بنانے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ کے حصے میں ایک اور بڑی کامیابی آئی جس پروہ بے حد خوش ہیں۔

(جاری ہے)

نئی دلی میں منعقد ہونے والے بارہویں سی این بی سی (انڈیا بزنس لیڈرایوارڈز) میں اداکارہ کو سال کی بہترین ’انٹرٹینمنٹ لیڈر‘ کے ایوارڈ سے نوازا گیا جس پروہ بے حد خوش ہیں اوراس ایوارڈ کوانہوں نے اپنی بڑی کامیابی بھی قراردیا ہے جب کہ ایوارڈ کی تقریب میں اداکارہ کے لباس کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب کے بعد جب اداکارہ سے ہالی ووڈ کے پراجیکٹس کے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ تاحال کوئی بھی نیا پراجیکٹ سائن نہیں کیا البتہ انہیں ہالی ووڈ میں متعدد بڑے پراجیکٹس کی آفرضرور ہے جس پرمیں خوش ہوں اورسائن کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے سوچ رہی ہوں۔

وقت اشاعت : 24/03/2017 - 19:12:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :