کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے‘ مسکان خان

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:16

کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے‘ مسکان خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) اداکارہ و ماڈل مسکان خان نے کہا ہے کہ حسد اور تنقید رائے تنقید نے معاشرے کا بھیڑہ غرق کردیا ہے‘جب تک ہم سیکھنے کے عمل کو بہتر نہیں کرینگے ہم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مسکان خان نے کہا میں نے بچپن سے ہی خود کو دوسرے سے سیکھنے کی طرف متوجہ کردیا تھا اور آج تک سیکھتی آرہی ہوں کبھی کسی کو اپنے سے کم تر نہیں سمجھا ہمیشہ کچھ نیا سیکھنے کی کوشش کی ہے ۔شوبزکی دنیا کسی یونیورسٹی سے کم نہیں ہے اس میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں ۔انہوں نے مزید کہااب مار دھاڑ کی فلموں کیلئے انڈسٹری میں کوئی جگہ نہیں ہے ایسی فلمیں اور ڈرامے بنے چاہیے جو شائقین کو اچھی تفریح مہیا کرسکیں ۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 13:16:11