ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس8 کا بیجنگ میں ریڈ کارپٹ پریمیئر

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:16

ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس8 کا بیجنگ میں ریڈ کارپٹ پریمیئر
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیوریئس ایک بار پھر فلم بینوں کا دل جیتنے کیلئے تیار ہے ،اسی سلسلے میں فاسٹ فیوریئس فرنچائز کی آٹھویں کڑی فاسٹ اینڈ فیوریئس8 کا بیجنگ میں شاندار ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد کیا گیا ۔ تقریب میں چارلیز تھرون اور وِن ڈیزل سمیت دیگر ستاروں کی آمد نے پریمیئر کو چار چاند لگا دئیے ۔

(جاری ہے)

ہدایتکارایف گیری کی اس کرائم تھرلر فلم کی اسٹار کاسٹ میں وِن ڈیزل، چارلیزتھرون،مشعل روڈریگوئز، ڈیوین جانسن ، جیسن اسٹیتھم، لیو ڈیکرس اورلوکس بلیک شامل ہیں۔گزشتہ حصوں کی طرح اس فلم میں بھی وِن ڈیزل اپنے سابقہ کردارگو ڈومینک ٹوریٹو کے روپ میں جلوہ گر ہو نگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں دیگر فنکار بھی اہم کرداروں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 14اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 13:16:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :