پریانکا کی فلم بے وا چ 26مئی کو سینمائوں میں پیش کی جائیگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 13:16

پریانکا کی فلم بے وا چ 26مئی کو سینمائوں میں پیش کی جائیگی
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) معروف ایکشن ہیرو ڈیوین جانسن اور پریانکا چوپڑا کی کامیڈی سے بھرپور نئی ہالی وڈ ایکشن فلم بے واچ مئی کو نمائش کے لئے سینمائوں میں پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ہدایت کار سیٹ گورڈن کی یہ فلم مشہور امریکی ٹی وی سیریز پر مبنی ہے جس کی کہانی کیلیفورنیا کے ساحل پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ایسے لائف گارڈز کے گِرد گھوم رہی ہے جولوگوں کی جان بچانے کیلئے سمندر کی خطرناک لہروں سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔

ایوان ریتمین، ٹام پولک اور ڈیوین جانسن کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں ڈیوین جانسن، الیگزینڈراڈیڈیریو، زیک ایفرون، پریانکا چوپڑا، جان بیس، کیلی روہربیچ، یحییٰ عبدالمتین اورپامیلا اینڈریسن شامل ہیں۔ ایکشن، کامیڈی، ڈرامہ اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 26مئی کو پیرا ماونٹ پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
وقت اشاعت : 25/03/2017 - 13:16:21

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :