شاہد کپور نے جینٹل مین آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کر لیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:05

شاہد کپور نے جینٹل مین آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل کر لیا
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو جینٹل مین آف دی ائیر کا ایوارڈ حاصل ہو گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہد کپور کو حالیہ تقریب میں وومن ٹوڈے تنظیم کی جانب سے جینٹل مین آف دی ائیر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اداکار کو حقیقی زندگی اور فلمی دنیا میں ساتھی اداکاروں کے ساتھ بہترین رویے کی بنیاد پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے،اداکار نے تقریب کے اختتام پر فوٹوگرافروں کے لئے خصوصی پوز بھی دیے،اداکار کی آخری ریلیز ہونیوالی فلم رنگون ہے جس نے خاطر خواہ بزنس کیا ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 19:05:11