انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے‘راحیلہ آغا

ہفتہ 25 مارچ 2017 19:05

انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے‘راحیلہ آغا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2017ء) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ راحیلہ آغا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راحیلہ آغا نے کہا کہ کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔

وقت اشاعت : 25/03/2017 - 19:05:13