سکارلٹ جانسن فلم’’گھوسٹ اِن دی شیل‘‘میںمرکزی کردار ادا کریںگی

اتوار 26 مارچ 2017 11:20

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) نامور ہالی وڈ اداکارہ سکارلٹ جانسن کی ایکشن سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم’’گھوسٹ اِن دی شیل‘‘31مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔ ہدایتکارروپرٹ سینڈرز کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی سائبر سسٹم کی ٹاسک فورس کی قابل ترین افسر کے گِرد گھومتی ہے، جس نے دشمنوں کے کئی مشن ناکام کرتے ہوئے اپنی ذہانت کا ثبوت پیش کیا۔

(جاری ہے)

اب اس کا سامنا کمپیوٹر ہیکرز اور سائبر کرمنلز کی انوکھی دنیا میں موجود روبوٹس کی خطرناک ترین مصنوعی ٹیکنالوجی سسٹم سے ہوتا ہے، جس نے زیرِ اثر مشینوں پر قابو پانے کے لئے اسے کئی خطرات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایوی ایریڈ اور اسٹیون پال کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ڈرامہ فلم میں مرکزی کردار میں سکارلیٹ جانسن دکھائی دیںگی، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں مائیکل پٹ، پیلاو ایسبیک، ٹکیشی کیٹانو،چِن ہان، لیزورس لیٹورے اور جولیٹ بینوچی شامل ہیں۔ڈریم ورلڈ پکچرز کی تیار کردہ ایکشن ، کرائم اور ڈرامے سے بھرپور پیرا ماونٹ پکچرز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 11:20:08