ٹوئٹر پرشاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد24 ملین ہوگئی

اتوار 26 مارچ 2017 11:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی سماجی میل جول ویب سائٹ ٹوئٹر پر اب ان کے مداحوں کی تعداد24 ملین ہوگئی ۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس موقع پر شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کے پیار اور محبت کے بے حد شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر25ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان21 اعشاریہ 9ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 3 کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 11:20:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :