فلم سٹار میگھا نے ایک ہفتے میں 3ایوارڈ جتنے کا اعزاز حاصل کر لیا

میں تمام ایوارڈ ز پر جتنی خوش ہوں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی‘اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتی ہوں ‘میگھا کی گفتگو

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) فلم سٹار میگھا نے ایک ہفتے میں 3ایوارڈ جتنے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلم سٹار میگھا کو لاہور میں شوبز فنکاروں کی بہتر ین پر فارمنس کے حوالے سے منعقد ہونیوالے ایوارڈ شوز کے دوران بہترین پر فارمنس پر ایک ہفتے کے دوران تین ایوارڈ مل چکے ہیں جبکہ اس حوالے سے میگھا نے شوبز رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے شوبز میں جو عزت اور مقام ملا ہے اس پر میں جتنا بھی اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شوبز میں اگر محنت سے کام کیا جائے تو اس میں کو ئی شک نہیں کہ آپ کو عزت اور شہرت ضرور ملتی ہے اور میں تمام ایوارڈ ز پر جتنی خوش ہوں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی ۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 12:50:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :