سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کپل شرما اور سنیل گروور میں صلح کرانے کے لیے سرگرم

اتوار 26 مارچ 2017 12:50

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مارچ2017ء) سابق بھارتی کرکٹر اور کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو کپل شرما اور سنیل گروور میں صلح کرانے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

(جاری ہے)

کامیڈین کپل شرما اور ساتھی اداکار سنیل گروور کے درمیان تنازعے نے معروف کامیڈی شودی کپل شرما شو کو اختتام تک پہنچا دیا ہے جب کہ کپل شرما کے ناروا سلوک پر احتجاجا شو کے اداکار علی اصغر، چندن پر بھارکر اور تخلیقی ہدایتکارہ پریتی سیموئس نے بھی علیحدگی اختیار کرلی ہے اور کسی بھی بالی ووڈ شخصیت کے پروگرام میں شرکت سے انکار کے بعد تاریخ میں پہلی بار کپل کو شو کی شوٹنگ کینسل کرنا پڑی لیکن اب اس ساری صورتحال سے پریشان اہم شخصیت تنازعہ ختم کرانے میدان میں آگئی ہے۔

نوجوت سنگھ سدھوکا کہنا تھا کہ کپل اورسدھو دونوں میرے بھائی ہیں اور ٹیم کا سینئر ممبر ہونے کے ناطے میرا فرض بنتا ہے کہ دونوں میں اختلافات کا خاتمہ کراں اور انہیں ایک ساتھ لاں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آسٹریلیا سے واپسی پر دوران پرواز کپل شرما نے ساتھی اداکار سنیل گروور کو جوتے سے مارا تھا اور غلط زبان استعمال کی تھی۔
وقت اشاعت : 26/03/2017 - 12:50:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :