فلم’’ اسمرفز:دی لوسٹ ولیج‘‘ کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں

اتوار 26 مارچ 2017 16:40

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء)ہالی ووڈ کی2011کی بلاک بسٹر اینیمیٹڈ کامیڈی فلم دی اسمرفز کے نئے حصے اسمرفز:دی لوسٹ ولیج کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

کیلی ایسبیری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی اسمرفز کے گرد گھوم رہی ہے جو جنگلات میں چھپے پراسرار حقائق کی کھوج لگاتے دکھائی دیں گے۔فلم میں آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں میں ڈیمی لوویٹو،مینڈی پیٹنکن،جیک میک بریئر،ڈینی پوڈی اور رین ولسن سمیت دیگر شامل ہیں۔جارڈن کرنر کی پروڈیو س کردہ یہ فلم کولمبیا پکچرز کے بینر تلی7اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 16:40:40