کنگ خان کی ٹوئٹر پر فینز کی تعداد 24 ملین سے بھی متجاوز،شاہ خان مداحوں کا مشکور

اتوار 26 مارچ 2017 16:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے کنگ خان نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے تو دل جیتے ہی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر بھی ان کے چاہنے والوں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہو تا جارہاہے۔ٹوئٹر پر اب ان کے مداحوں کی تعداد24ملین سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر شاہ رخ خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے اتنے پیار کا میں بے حد شکر گزار ہوں۔واضح رہے امیتابھ بچن ٹوئٹر پر بالی ووڈ شخصیات میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے مداحوں کی تعداد اس وقت سوشل میڈیا پر25ملین کے ساتھ سب سے زیادہ ہے۔ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیات میں سلمان خان21 اعشاریہ 9ملین کے ساتھ تیسرے جبکہ عامر خان 20 اعشاریہ 3 کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

وقت اشاعت : 26/03/2017 - 16:40:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :