کرینہ بیٹے کی خاطرامورخانہ داری میں لگ گئیں

کرینہ کھانے بنانے کے مختلف ٹی وی شوز اور چینلز دیکھ رہی ہیں، میڈیا رپورٹس

منگل 28 مارچ 2017 11:43

کرینہ بیٹے کی خاطرامورخانہ داری میں لگ گئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد امور خانہ داری میں دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔کرینہ کپور شادی کے بعد بھی طویل عرصہ فلمی مصروفیات میں مگن ہونے کے باعث گھریلو ذمہ داریوں سے آزاد رہی ہیں لیکن بیٹے کی پیدائش کے بعد ان کی زندگی میں بڑی تبدیلی آگئی ہے جس نے کپور خاندان کو بھی حیران کردیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرینہ کپوربیٹے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعد امور خانہ داری میں دلچسپی لے رہی ہیں اور انہوں نے کھانا بنانے کی تربیت لینا شروع کردی ہے جس کے لیے روزانہ کھانا بنانے کے مختلف ٹی وی شوز اور چینلز دیکھ رہی ہیں تاکہ مستقبل میں بیٹے کواپنے ہاتھ سے کھانا بنا کردے سکیں جب کہ اداکارہ کی امورخانہ داری میں دلچسپی پر پٹودی اور کپور خاندان بھی حیران ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں گزشتہ سال 20 دسمبر کو بیٹے تیمور علی خان کی پیدائش ہوئی تھی-
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 11:43:09

Rlated Stars :