عامر خان نے 23سال بعد اہم انکشاف کر دیا

فلم ’’ڈر‘‘ میں کاسٹ کرنے کے بعد انہیں اچانک فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کر دیا گیا تھا

منگل 28 مارچ 2017 11:46

عامر خان نے 23سال بعد اہم انکشاف کر دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم’’ڈر‘‘ کی کاسٹ سے خود کو نکالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

(جاری ہے)

معروف ہدایتکار یش چوپڑا کی فلم ’’ڈر‘‘میں شاہ رخ خان، سنی دیول اور جوہی چاؤلہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جب کہ فلم میں کنگ خان نے منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب 23 سال بعد عامر خان نے فلم سے متعلق اپنے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو فلم ’’ڈر‘‘ میں شاہ رخ سے پہلے کردار کے لیے پیش کش کی گئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی لیکن پھر اچانک ہی انہیں فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا جس کا اعتراف خود عامر خان نے انٹرویو میں کیا ہے۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 11:46:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :