خوبصورت ہونے کا احساس اپنے پر اعتماد سے شروع ہوتا ہے، دپیکا پڈوکون

منگل 28 مارچ 2017 12:35

خوبصورت ہونے کا احساس اپنے پر اعتماد سے شروع ہوتا ہے، دپیکا پڈوکون
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ ان کا ہمیشہ سے یقین ہے کہ خوبصورت ہونے کا احساس اپنے پر اعتماد سے شروع ہوتا ہے، وہ ہمیشہ عورتوں کو سب سے پہلے اپنے آپ پر اعتماد کی صلاح دیتی ہیں کیونکہ اپنے آپ پر اعتماد پختہ ہونے کے بعد ہی شخصیت میںنکھار آتا ہے۔

(جاری ہے)

دپیکا جنہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 2007ء میں فلم اوم شانتی اوم سے کیا ہے نے اپنے ایک تازہ انٹرویو میں کہا کہ ایک عورت کو اپنی خوبصورتی کا احساس اس وقت ہی ہوتا ہے جب اس کو اپنے آپ پر اعتماد ہو،وہ خود اعتماد ہو گی تو اپنے لئے کھڑی ہو سکتی ہے،انھوں نے کہا کہ ان کا ہمیشہ سے یقین ہے کہ خوبصورت ہونے کا احساس اپنے پر اعتماد سے شروع ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:35:07

Rlated Stars :