دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد پپٹ شو کرچکا ہوں ‘ فاروق قیصر

ہم اپنے پپٹ شو سے تبدیلی نہیں لاسکتے مگر عوام میں شعور پیدا کرسکتے ہیں

منگل 28 مارچ 2017 12:38

دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد پپٹ شو کرچکا ہوں ‘ فاروق قیصر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) نامور رائٹر و کالم نویس فاروق قیصر نے کہا ہے کہ سرگم کا کردار 1976ء کو وجود میں آیا اور آج تک برقرار ہے ، ٹی وی پپٹ شو کئے ہیں جس کا بنیادی مقصد عوام میں آگاہی پید ا کرناہے ، ہم اپنے اس پپٹ شو سے تبدیلی نہیں لاسکتے مگر عوام میں شعور پیدا کرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے پپٹ شو کے دوران طنز و مزاح اور حلقے پھلکے انداز میں حکومت اور حکومتی مشینری پر تنقید کی مگرخوش آئند بات یہ رہی کہ کسی بھی حکومت نے کبھی بھی میرے پروگرام پر تنقید نہیں کی اور نہ ہی تعریف کی ہے اور اس کے لئے سب سے بہترین پلیٹ فارم ٹی وی ہی تھا جبکہ میں نے ٹی وی کے علاوہ بھی ایسی جگہوں پرپپٹ شو کئے ہیں جہاں بجلی بھی نہیں ہوتی تھی اور بعض علاقوں میں تو خواتین کو باہر نکلنے تو دور کی بات ٹی وی دیکھنے کی بھی اجازت نہیں تھی ۔

انہوںنے کہاکہ میں دنیا بھر میں تین ہزار سے زائد پپٹ شو کرچکا ہوں ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:38:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :