کیریئر کے عروج پر امیتابھ ، ریکھا او ررشی کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی مگر میں نے انکار کر دیاتھا ‘ شبنم

منگل 28 مارچ 2017 12:38

کیریئر کے عروج پر امیتابھ ، ریکھا او ررشی کپور کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی آفر ہوئی مگر میں نے انکار کر دیاتھا ‘ شبنم
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) فلم انڈسٹری کی ماضی کی معروف اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ جب میں اپنے کیریئر کے عروج پر تھی تو اس وقت مجھے امیتابھ بچن ، ریکھا او ررشی کپور کے ساتھ ایک فلم میں کام کرنے کی آفرہوئی تھی مگر میں نے انکار کر دیاتھا ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کینیڈا میں ایک فلم کی شوٹنگ کے لئے گئی تھی جہاں مجھے بھارتی فلم ڈائریکٹر نے بالی ووڈ کی فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی اور مجھے بتایا گیا کہ اس فلم میں امیتابھ بچن کے مدمقابل آپ کو مرکزی کردار دیا جائیگا ،پہلے میں نے ہا ں کردی مگر پاکستان آکر میں نے سوچا کہ میری شناخت پاکستانی فلم انڈسٹری ہے اس کو چھو ڑکر میں کسی او ر ملک میں کام نہیں کرونگی اور اسی وجہ سے میں نے بھارتی فلم میں کام کرنے سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

اداکارہ شبنم نے کہا کہ شادی کے وقت میں نے سوچ لیا تھا کہ میں مزید فلموں میں کام نہیں کروںگی پھر مجھے اپنے شوہر روبن گوش کی طرف سے اجازت مل گئی تو میں نے دوبارہ فلموں میں کام شروع کردیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستانی فلم انڈسٹری کے عروج کا وہ دور دیکھا ہے جب بیک وقت میری چار چار شوٹنگز ہوتی تھیں ۔ویسے تو میں نے فلم میں تمام کردار ادا کئے ہیں مگر نا بینا کا کردار ادا کرنے کی خواہش پوری نہیں ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں پاکستان آئی ہوں اور سید نور کے ساتھ ایک پراجیکٹ میں کام کرنے کا پروگرام بنایا ہے اس سے قبل میں نے سید نور کے ساتھ کام نہیں کیا یہ میرا ان کے ساتھ پہلا تجربہ ہے ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:38:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :