ذوالقرنین حیدر کی کاوش ،طویل عرصے سے اسٹیج ڈرامے سے دور تین فنکاروں کو کاسٹ کرلیا

منگل 28 مارچ 2017 12:38

ذوالقرنین حیدر کی کاوش ،طویل عرصے سے اسٹیج ڈرامے سے دور تین فنکاروں کو کاسٹ کرلیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2017ء) سینئر اداکار ،رائٹر و ڈائریکٹر ذوالقرنین حیدر کی کاوش ،طویل عرصے سے اسٹیج ڈرامے سے دور تین فنکاروں کو اپنے اسٹیج ڈرامے میں کاسٹ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ذوالقرنین حیدر کا 15اپریل سے الحمراء ہال نمبر lمیں اسٹیج ڈرامہ ’’ذرا بچ کے ‘‘پیش کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس ڈرامے کے لئے انہوںنے پشتو فلموں کے معروف ہیر و جہانگیر خان جانی ، اداکارہ مہروالنساء اور سینئراداکار انورعلی کو کاسٹ کیا ہے جوطویل عرصے سے اسٹیج ڈرامہ نہیں کررہے تھے ۔

ڈرامہ کی دیگر کاسٹ میں زارااکبر ، فیروزا ، دعا چوہدری،سرور و، ہنی البیلا ، ظفر ارشاد ، مجاہد رانا ، ڈاکٹرعابد اور حنیف کویتی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔جبکہ کنگ آف کامیڈی امان اللہ ڈرامہ میں سپیشل انٹر ی دیا کریں گے ۔گزشتہ شب الحمراء ہال نمبر lمیں فنکاروں میں ڈرامہ کے سکرپٹ تقسیم کئے گئے ۔ڈرامہ کے اورگنائزر قیصر جاوید ہیں ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 12:38:56

Rlated Stars :