عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ تصاویر شیئر

منگل 28 مارچ 2017 13:05

عالیہ بھٹ کی انسٹاگرام پر اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ تصاویر شیئر
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ سونی اور بہن شاہین کے ساتھ تصاویرشیئر کی ہیں۔بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی فلم "بدریناتھ کی دلہنیا " نے باکس آفس پر 100 کروڑ سے زائد بزنس کر لیا ہے اوریہ عالیہ بھٹ کی دوسری فلم ہے جس نے 100 کروڑ کا بزنس کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم "بدریناتھ کی دلہنیا " کے بعد 6 ماہ کا بریک لیا ہے اور وہ ان دنوں اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار وقت گزار رہی ہیں،عالیہ بھٹ نے اپنی والدہ سونی اور بہن شاہین کے ساتھ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔عالیہ بھٹ بریک کے بعد ایان مکھرجی کی فلم" ڈریگن" میں رنبیر کپور اور زویا اختر کی فلم "گلے بوائے "میںرنویر سنگھ کے ساتھ نظر آئیں گی ۔
وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:05:39

Rlated Stars :