کریتی سنن بھارتی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں

منگل 28 مارچ 2017 13:05

کریتی سنن بھارتی میگزین کے سرورق کی زینت بن گئیں
نئی دہلی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بالی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ کریتی سنن بھارتی میگزین ووگ کے سرورق کی زینت بن گئیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی زرائع ابلاغ کے مطابق فلم" ہیرو پنٹی "اور "دل والی" سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کریتی سنن بھارتی میگزین ووگ کے اپریل 2017 کے شمارے کے سرورق کی زینت بن گئیں،کریتی نے ٹویٹر پر ووگ کے سرورق کی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بہت خوبصورت لگ رہی ہیں ۔اداکارہ ان دنوں فلم رابطہ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ سوشانت سنگھ راجپوت کے مد مقابل نظر آئیں گی جبکہ وہ جلد ہی فلم "بریلی کی برفی " کی عکسبندی بھی شروع کریں گی ۔

وقت اشاعت : 28/03/2017 - 13:05:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :